ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے 30ستمبر ڈیڈ لائن مقرر

ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے 30ستمبر ڈیڈ لائن مقرر

ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے 30ستمبر ڈیڈ لائن مقررسکیمیں ، شفافیت اور دیرپا ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی جائیں ،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویژن بھر میں اون سورس فنڈنگ کے تحت جاری مجوزہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے 30ستمبر کی ڈیڈ لائن دیدی گئی ، چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈویژن بھر میں اون سورس فنڈنگ کے تحت مجوزہ ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران اور منصوبہ بندی و ترقیاتی امور سے وابستہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف مجوزہ سکیموں کی فزیبلٹی، فنڈز کی دستیابی، ترجیحات اور عوامی فلاح کے پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ تمام مجوزہ سکیمیں عوامی ضرورت، شفافیت اور دیرپا ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی جائیں تاکہ محدود وسائل کے باوجود زیادہ سے زیادہ عوامی فائدہ یقینی بنایا جا سکے ۔اجلاس میں شہری سہولیات، انفراسٹرکچر، پارکس کی بحالی اور تزئین و آرائش، سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جبکہ متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ مجوزہ سکیموں پر جلد کام شروع کیا جائے اور مقررہ وقت 30 ستمبر سے پہلے ہر صورت مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں