ڈاکو گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل و نقدی چھین کر لے گئے

ڈاکو گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل و نقدی چھین کر لے گئے

ڈاکو گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل و نقدی چھین کر لے گئے تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شعیب حسن سے اڑھائی لاکھ لوٹ لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران کوٹمومن کے قریب دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر سمیع اﷲ سے قیمتی موبائل و نقدی چھین کر لے گئے ،اسی علاقے میں سگھرانہ مارکیٹ میں تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شعیب حسن سے اڑھائی لاکھ روپے کیش چھین لیا،جبکہ للیانی کے محمد نواز،صاحبہ بلوچاں کے سمیع اﷲ،عاقل شاہ کے خالق یار،عمران ٹاؤن کے زاہد حسین اور محمد نواز،موچیووال کے محمد وارث کے گھروں سے دس لاکھ روپے سے زائد کا مال و زر ،سیٹلائٹ ٹاؤن کے فضل الرحمان اور58جنوبی کے فلک شیر کی دوکانوں سے اڑھائی لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان،اوراولڈ سول لائن سے جاوید اقبال کا نیا موٹرسائیکل نامعلوم چور اڑا لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں