سگھرانہ مارکیٹ میں ڈاکوتاجر سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

 سگھرانہ مارکیٹ میں ڈاکوتاجر سے  لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) کوٹ مومن شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ سگھرانہ مارکیٹ میں تین نامعلوم ڈاکو دن دہاڑے ایک تاجر سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 جس پر تاجروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق شعیب حسن نامی تاجر کی ڈسٹری بیوشن پر تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اندر آتے ہی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے دوران موجود سیلز مین نے نیچے جھک کر اپنی جان بچائی، جبکہ ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پنجاب پینٹ سٹور پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جہاں سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں