منشیات کیخلاف مہم کے دور دو اور افراد گرفتار

 منشیات کیخلاف مہم کے  دور دو اور افراد گرفتار

خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف جاری مہم کے دور دو اور افراد قانون کی گرفت میں آ گئے۔

 صدر پولیس جوہر آّباد نے دوران گشت مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تیس بور پسٹل اور سات کارتوس بر آمد کئے جبکہ ٹوانہ پولیس نے ایک شراب فروش کو دس لٹر دیسی شراب لے کر جاتے ہوئے رنگے پاتھوں پکڑا ۔ دونوں ملزمان کیخلاف آرمز ایکٹ اور امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں