24گھنٹوں میں ٹریفک کے المناک حادثات ،5افراد شدید زخمی
24گھنٹوں میں ٹریفک کے المناک حادثات ،5افراد شدید زخمی پک اپ وین اور ٹرالر کے تصادم میں دو افراد زخمی ،تمام زخمیوں کی حالت بہتر
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں 24گھنٹوں میں ٹریفک کے المناک حادثات ،5افراد شدید زخمی ہو گئے ، پہلا حادثہ راولپنڈی روڈ پر ناڑی اڈے کے قریب پک اپ وین اور ٹرالر کے تصادم میں موضع پیل کے رہائشی دو افراد فخر حسین ولد منظور حسین اورواجدشاہ ولد شیر شاہ زخمی ہوئے ، دوسرا حادثہ سندرال چوک خوشاب میں ہوا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر الٹ گیا حادثے میں خوشاب کا رہائشی محمد حسنین ولد محمد اسمعیل اور اس کا ایک ساتھی زخمی ہوا جبکہ مظفر گڑھ روڈ پر 13 والا موڑ میں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے قاسم کالونی جوہر آباد کا رہائشی مختار ولد عطا محمد زخمی ہوا ، ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور انہیں مزید علاج کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآباد منتقل کیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔