500 گٹو گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام،ٹرک اور ڈرائیور فوڈ حکام کے حوالے

500 گٹو گندم سمگلنگ کی کوشش  ناکام،ٹرک اور ڈرائیور فوڈ حکام کے حوالے

میانوالی (نامہ نگار )چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کی کاروائی،500 گٹو گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام،ٹرک اور ڈرائیور فوڈ حکام کے حوالےوزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر انچارج چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ انسپکٹر فیض حمید خان اور انکی ٹیم نے پنجاب سے کے پی کے میں گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

دوران چیکنگ ٹرک سے 500 گٹو گندم برآمد کرکے ڈرائیور نیک محمد ولد ولی خان سکنہ جنوبی وزیرستان کو حراست میں لیکر ٹرک اور ڈرائیور کو محکمہ فوڈ کے افسران کے حوالے کر دیا۔عوامی اشیائے خوردونوش و ضروریہ کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،کسی کو بھی عوامی حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

سنگل کالم۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں