سرگودھا کے لیے سیف سٹی فیز ٹو منصوبے کی منظوری دے دی گئی

سرگودھا کے لیے سیف سٹی فیز ٹو منصوبے کی منظوری دے دی گئی

سرگودھا کے لیے سیف سٹی فیز ٹو منصوبے کی منظوری دے دی گئی فی یونین کونسل 8 سے 10 مقامات پرجدید سیف سٹی کیمرے نصب ہوں گے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضلع سرگودھا کے لیے سیف سٹی فیز ٹو منصوبے کی منظوری دے دی ، جس کے تحت ضلع کی 186 یونین کونسلز میں فی یونین کونسل 8 سے 10 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں جدید سیف سٹی کیمرے نصب کیے جائیں گے منصوبے کے تحت کرائم ہاٹ اسپاٹس، ٹریفک پوائنٹس، سرکاری عمارات، ہسپتالوں، مذہبی مقامات اور دیگر رش والے علاقوں کو مکمل طور پر کور کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ منصوبے کا ٹینڈر 19 مئی کو اوپن کیا جا رہا ہے جبکہ منصوبے کی تکمیل کا تخمینہ تین سے چار ماہ رکھا گیا ہے۔ ، جس کے بعد سرگودھا میں سکیورٹی، نگرانی اور جرائم کی روک تھام کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں