پھلروان کی یونین کونسل میں \'\'ہر دل تک قرآن\'\' کے عنوان پر جلسہ

 پھلروان کی یونین کونسل میں \'\'ہر دل  تک قرآن\'\' کے عنوان پر جلسہ

پھلروان (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پھلروان کی یونین کونسل میں \'\'ہر دل تک قرآن\'\' کے عنوان سے جلسہ منعقد کیا گیا۔

 اس جلسہ میں خصوصی شرکت محترمہ ثمینہ سعید ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان نے شرکت کی ان کے ہمراہ ناظمہ صوبہ پنجاب ثمینہ احسان ،نائب ناظمہ صوبہ آنسہ اشفاق،نائب ناظمہ صوبہ مریم جمیلہ،خولہ بھی موجود تھیں۔ ضلع سرگودھا سے ناظمہ ضلع ماریہ عدیل اور نائب ناظمہ ضلع صائمہ نے بھی اس جلسے میں خصوصی شرکت کی۔ ناظمہ پی پی 72 فائقہ بتول نے پروگرام کا آغاذ معزز مہمانوں کے استقبال کے ساتھ کیا ناظمہ صوبہ پنجاب ثمینہ احسان نے ثمینہ سعید کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔اس کے ساتھ ساتھ ناظمہ ضلع ماریہ عدیل نے باقی مہمانانِ گرامی کی خدمت میں پھولوں کی کلیاں پیش کیں۔ یاسمین عشرت بہن کی تلاوت اور نعت کے بعد ثمینہ سعید نے ہر دل تک قرآن سے ہر گھر تک قرآن کے عنوان پر خصوصی گفتگو کی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں