عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح

 عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح

عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح بھیرہ میں بھی گورنمنٹ سکول آف مڈ وائفری ہسپتال بھیرہ کے قیام کی منظوری دیدی

بھیرہ(نامہ نگار)صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وہ بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے ارکان سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت و بہبود آبادی نے تحصیل بھیرہ میں بھی گورنمنٹ سکول آف مڈ وائفری ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ کے قیام کی منظوری دے دی ہے اس سے قبل ضلع سرگودھا میں صرف سرگودھا اور شاہ پور میں سکول آف مڈ وائفری قائم کرنے کی منظوری دی گئی تھی، تاہم ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے فوری مداخلت کرتے ہوئے بھیرہ میں بھی خصوصی طور پر اس ادارے کے قیام کی ہدایت جاری کی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل نے بتایا کہ یہ سکول سول ڈسپنسری بھیرہ (پرانا سول ہسپتال) میں قائم کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں