گمشدہ کمسن بچہ 30 منٹ میں والدین سے ملا دیا گیا
بھلوال (نمائندہ دنیا )بھلوال سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ کمسن بچے کو محض 30 منٹ میں تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق محمد احمد نامی بچے کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او بھلوال سٹی حسنات احمد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے فوری تلاش کا آغاز کیا اور مختصر وقت میں بچے کو بحفاظت ڈھونڈ کر اس کے والد کے حوالے کر دیا۔پولیس ترجمان نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کو گھر کا مکمل پتہ اور فون نمبر ضرور یاد کروائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انہیں فوری طور پر گھر والوں تک پہنچایا جا سکے ۔