تیز رفتاری، لائسنس نہ رکھنے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 7ڈرئیورز گرفتار

تیز رفتاری، لائسنس نہ رکھنے اور  دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف  ورزی پر 7ڈرئیورز گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تیز رفتاری، لائسنس نہ رکھنے اور دیگر ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر 7ڈرئیورز گاڑیوں سمیت تھانوں میں بند کر دیئے گئے ۔

بتایا جاتا ہے کہ پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نے نہنگ،رانجھا چوک،98جنوبی، 79 شمالی، ٹھٹھہ بیراسمیت مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے سجاد،آصف ،ثقلین،رمضان، عاطف، عابد، اصغر علی کو دوران ڈرائیونگ لا پرواہی برتنے ، لائسنس نہ رکھنے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرگاڑیوں سمیت بند کر کے مقدمات درج کروا دیئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں