تاجروں پر غیر ضروری ٹیکس ختم کئے جائیں:انجمن تاجران

تاجروں پر غیر ضروری ٹیکس  ختم کئے جائیں:انجمن تاجران

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلیٰ وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا،جنرل سیکرٹری شیخ سعید ،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرزااشرف مغل صدرینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ بدترین معاشی بحران کے ذمہ وہ سیاستدان اور ارکان پارلیمنٹ ہیں جنہوں نے بھاری قرضے لیکر معاف کرائے آج اسکا خمیازہ تاجر برادری سمیت عوام کا ہر طبقہ بھگت رہا ہے ۔

اگرحکمران ملک وقوم سے مخلص ہیں توبجلی وگیس کی قیمتوں اور ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کی بجائے ایسے لوگوں کو پکڑیں اوران سے ہڑپ شدہ قرضے واپس لیں۔ خواجہ شاہد رزاق سکا نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے تاجربرادری کودوست بنانا اور انہیں عزت دینا ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں