تنخواہوں ،پنشن میں سوفیصد اضافہ نہ ہواتواحتجاج:پریم یونین

 تنخواہوں ،پنشن میں سوفیصد  اضافہ نہ ہواتواحتجاج:پریم یونین

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریلوے پریم یونین کے چیئرمین ضیاالدین انصاری، صدر شیخ انور ،سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری،ڈپٹی چیف آرگنائزرجنیدخرم،ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر عاطف رزاق نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔۔

 بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے کم ازاکم 100فیصد اضافہ نہ کیا گیا تو کراچی سے پشاور تک دما دم مست قلندر ہو گا، کسی کو بھی عوامی سرمائے پر موج مستی نہیں کرنے دیں گے ،اب ملازمین نہیں بلکہ حکمرانوں کو قربانی دینا ہو گی، ملازمین دس فیصد اضافہ کسی طور پر قبول نہیں کرینگے ، پریم یونین ظالمانہ بجٹ کیخلاف احتجاجی تحریک چلائے گی،ملازمین کو ان کا حق دلوائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں