مہنگے پٹرول سے روزمرہ اشیا عوام کی پہنچ سے دور :شفیق گجر

مہنگے پٹرول سے روزمرہ اشیا  عوام کی پہنچ سے دور :شفیق گجر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق گجر نے پٹرول کی416 روپے قیمت میں 22روپے کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی وجہ سے روزمرہ کی تمام اشیاء غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔

 جبکہ انڈسٹری اوردیگرطبقات بھی مشکلات کا شکار ہیں حکومت بڑاریلیف دینے کی بجائے عوام کوہرسطح پرتکلیف دے رہی ہے ردعمل میں ان کاکہناتھاکہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی اصل قیمت (امپورٹ لاگت اور ریفائنری ریٹس) کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمت تقریباً 265 روپے سے روپے فی لیٹر ہونی چاہیے تاہم حکومت پٹرولیم لیوی، ڈیلر مارجن اور بھاری ٹیکسز شامل کر کے اسے مہنگا فروخت کرتی ہے ۔اگر 22 فیصد بھی کمی کر دے تو تب بھی وہ ریلیف نہیں بنتا جو عوام کو حقیقتاً ملنا چاہیے ۔انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے مطابق کمی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں