غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں غیر قانونی افغان باشندوں کی گرفتاری اور ملک بدری کے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ پولیس اور خفیہ اداروں کے تعاون سے ان مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے جہاں غیر قانونی طور پر مقیم افراد موجود ہیں۔عبدالرزاق ڈھلوں کے مطابق حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ صوبہ بھر میں اب بھی بڑی تعداد میں غیر قانونی افغان باشندے موجود ہیں، جو امن و امان کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔