سرگودھا میں مہنگائی کے خلاف تاجروں کا اظہارِ تشویش

سرگودھا میں مہنگائی کے خلاف  تاجروں کا اظہارِ تشویش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل اور جنرل سیکرٹری خواجہ شفیق الرحمن نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو چکی ہے ، جس کے باعث عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کی معاشی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور مہنگائی و بے روزگاری نے غریب طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ ان کے مطابق عوام کی مشکلات اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ ان کا معیارِ زندگی متاثر ہو رہا ہے ۔تاجر رہنماؤں نے مزید کہا کہ ایک طرف عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں