صہیونی جارحیت کیخلاف مشترکہ مؤقف اپنایا جائے :مولانا ملک ضیاء الحق
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) علماء مشائخ ونگ مولانا ملک محمد ضیاء الحق نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو صہیونی جارحیت کے خلاف ایک زبان اور ایک موقف اختیار کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کا دیرینہ منصوبہ یہی ہے کہ مسلم ممالک کو الگ الگ کر کے انہیں کمزور اور تنہا کیا جائے ، تاکہ انہیں داخلی اور خارجی سازشوں کے ذریعے آسان ہدف بنایا جا سکے ۔مولانا ضیاء الحق نے کہا کہ ایسے حالات میں مسلم حکمرانوں، دینی و فکری رہنماؤں اور رائے عامہ پر اثر رکھنے والی شخصیات کی ذمہ داری ہے کہ وہ بصیرت، حکمت اور جرأت کے ساتھ ان سازشوں کا مقابلہ کریں۔انہوں نے زور دیا کہ امت مسلمہ کے اتحاد اور اجتماعی دفاع کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ مسلم ممالک کو درپیش چیلنجز کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے ۔