عدالت پیشی کے دوران پولیس پر حملہ ، مقدمہ درج،
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)عدالت میں پیشی کے موقع پر کارسرکار میں مزاحمت اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی فاروق اپنی ٹیم کے ہمراہ زیر حراست ملزم علی محمد کو مقدمہ نمبر 256 کے سلسلے میں عدالت میں پیشی کے لیے لے کر آئے تھے ۔پیشی کے دوران عدالت کے باہر ایک شخص نے اچانک شور شرابہ شروع کر دیا اور مداخلت کی کوشش کی، جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر زیر حراست افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی و مزاحمت کی۔مزید بتایا گیا ہے کہ اسی دوران ملزم نے اے ایس آئی فاروق پر بھی حملہ کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔