برطانیہ پلٹ شہری پر فائرنگ خوش قسمتی سے محفوظ رہا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سالم کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے میں برطانیہ پلٹ شہری محفوظ رہا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
پولیس کے مطابق سالم کے رہائشی طیب منیر جو ان دنوں برطانیہ سے چھٹی پر اپنے گھر آیا ہوا تھا، گزشتہ روز موٹرسائیکل پر اپنے ڈیرے کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کر دی۔تاہم خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔