کار سوار کی نوسربازی، کورئیر اہلکار سے لوٹ مار، مقدمہ درج

کار سوار کی نوسربازی، کورئیر اہلکار  سے لوٹ مار، مقدمہ درج

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)عزیز بھٹی ٹاؤن کے علاقے میں ایک کورئیر سروس کے اہلکار کو مبینہ طور پر نوسربازی کے ذریعے لوٹ لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ریمونٹ ڈپو کا رہائشی محمد کامران نجی کورئیر سروس میں پارسل کی رقم وصول کرنے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اسے ایک کار سوار نے روک لیا۔ملزم نے موقف اختیار کیا کہ ایک رکشہ سے ٹکر کے باعث اس کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے اور اس کا ازالہ کیا جائے ۔ اس دوران ملزم نے اہلکار کو مبینہ طور پر ہراساں کیا اور اسے زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھا لیا۔بعد ازاں ملزم نے مبینہ طور پر پارسل کی 40 ہزار روپے کی رقم، قیمتی موبائل فون اور دیگر اشیاء اپنی گاڑی میں منتقل کر لیں اور موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں