ڈاکٹر حافظ محمد رمضان اور ڈاکٹر شیر محمد گوندل کو ’’بہترین ٹیچر‘‘ منتخب ہونے پر مبارکباد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر حافظ محمد رمضان اور ڈاکٹر شیر محمد گوندل کو پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈویژن بھر میںبہترین ٹیچرمنتخب ہونے پر مختلف سرکاری کالجز کے اساتذہ، تعلیمی شخصیات اور تنظیمی نمائندگان نے دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔
مبارکباد دینے والوں نے کہا کہ دونوں اساتذہ نے تدریس، تحقیق اور اساتذہ کے حقوق کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، جن کے اعتراف میں یہ اعزاز قابلِ تحسین ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر حافظ محمد رمضان اور ڈاکٹر شیر محمد گوندل مستقبل میں بھی تعلیمی میدان میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے طلبہ اور اساتذہ کی رہنمائی کرتے رہیں گے ۔