حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک اور عوام مشکلات کا شکار :عامر سلطان چیمہ

حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک اور  عوام مشکلات کا شکار :عامر سلطان چیمہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی چودھری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک اور عوام مشکلات کا شکار ہیں اور اب اس کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس اور پٹرول کے نرخوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، جبکہ مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے ۔ ان کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال عوامی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے ۔عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ اگر یہی حالات برقرار رہے تو عام شہری کے لیے بنیادی ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہو جائے گا۔

 انہوں نے اپنی سابقہ کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دورِ اقتدار میں انہوں نے متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کروائے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوٹ مومن تا سرگودھا تا جھنگ منی موٹروے کی منظوری ان کی کوششوں سے حاصل کی گئی تھی، تاہم موجودہ حکومت نے اس منصوبے کو نظر انداز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ موقع ملا تو سرگودھا جھنگ موٹروے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چیمہ خاندان کی روایت رہی ہے کہ وہ اپنے علاقوں کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے عملی اقدامات کرتا آیا ہے ، جس کی وجہ سے آج بھی لوگ ان کی خدمات کو یاد کرتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں