ہلڑ بازی سے روکنے پرکانسٹیبل سے ہاتھا پائی، وردی پھاڑ دی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ہلڑ بازی سے منع کرنے پر پولیس اہلکار سے مزاحمت اور اس کی وردی پھاڑنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق 15 پر اطلاع ملی کہ بلاک نمبر 22 میں ایک شخص گالم گلوچ اور شور شرابہ کر رہا ہے ۔
اطلاع پر کانسٹیبل سفیان دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ملزم کو سمجھانے کی کوشش کی۔تاہم اس دوران ملزم مبینہ طور پر آپے سے باہر ہو گیا اور پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی شروع کر دی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل سفیان کی وردی بھی پھاڑ دی گئی۔واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔