ستھرا پنجاب ٹیم کی عید آپریشن میں بہترین کارکردگی
ستھرا پنجاب ٹیم کی عید آپریشن میں بہترین کارکردگی شہریوں نے صاف ستھرا پنجاب کلورکوٹ ٹیم کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا
کلورکوٹ (نمائندہ دنیا)عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات پر شہریوں نے صاف ستھرا پنجاب کلورکوٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔معروف قانون دان رانا ابوحریرہ، رانا عرفان، رانا سہیل مصطفی اور دیگر شہریوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صاف ستھرا پنجاب کلورکوٹ کے انچارج رانا حذیفہ اور ان کی ٹیم نے عید قربانی کے تینوں ایام میں مثالی خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ عید سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں میں آلائشیں محفوظ رکھنے کے لیے شاپرز تقسیم کیے گئے ، جبکہ عید کے دوران شدید گرمی کے باوجود ٹیم نے گھروں، گلیوں اور محلوں میں بھرپور محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا اور صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا۔شہریوں نے ساران عمران، رانا کامران کامی اور تمام عملے کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی شبانہ روز محنت کے باعث کلورکوٹ اور گردونواح میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش رہی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ صاف ستھرا پنجاب کی ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ عوامی خدمت کے فرائض انجام دیتی رہے گی۔