میانی طالبعلم سے مبینہ بدفعلی 3ملز موں کیخلاف مقدمہ درج
میانی طالبعلم سے مبینہ بدفعلی 3ملز موں کیخلاف مقدمہ درج محمد انیس، شیراز اور محمد ابراہیم نے 12سالہ محمد عزیر کو زیادتی کا نشانہ بنایا
میانی (نامہ نگار ) چھٹی جماعت کے طالبعلم کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا ، متاثرہ بچہ میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل تفتیش شروع کر دی گئی ۔ تھانہ میانی کے علاقے میں 12سالہ طالب علم کے ساتھ مبینہ بدفعلی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تین نامزد ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ایف آئی کے مطابق، دروازہ پکھووال کے رہائشی سرفراز احمد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کا 12 سالہ بیٹا محمد عزیر چھٹی جماعت کا طالب علم ہے ۔ 10 سے 15 روز قبل تین ملز موں ، جن میں محمد انیس، شیراز اور محمد ابراہیم شامل ہیں، نے اسے ورغلا کر ملزم انیس کے گھر لے جا کر مبینہ طور پر زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا درخواست گزار کے مطابق، متاثرہ بچہ ڈر اور شرمندگی کے باعث کئی روز تک خاموش رہا۔ تاہم، 30 مئی 2026 کو ملزمان نے دوبارہ بچے کو ورغلانے کی کوشش کی تو اس نے روتے ہوئے اپنے ورثاء کو گزشتہ تمام واقعے سے آگاہ کر دیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ میانی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دفعات 375Aاور 376iiiت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متاثرہ بچے کو طبی معائنے اور قانونی کارروائی کیلئے آر ایچ سی (RHC) میانی منتقل کر دیا ہے۔