پالتو کتوں کے حملے سے 10سالہ بچہ زخمی‘ مقدمہ درج

پالتو کتوں کے حملے سے 10سالہ بچہ زخمی‘ مقدمہ درج

پالتو کتوں کے حملے سے 10سالہ بچہ زخمی‘ مقدمہ درجمحمد روحان بھٹہ کالونی کے قریب سے گزر رہا تھا محمد اکرم نے کتے چھوڑ دئیے

میانی (نامہ نگار )میانی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ایک شخص نے 10سالہ بچے پر اپنے پالتو کتے چھوڑ دئیے ، جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔تھانہ میانی کی حدود میں ٹاؤن کمیٹی میانی کے محنت کش (خاکروب) محمد نواز نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 26مئی کی صبح اس کا 10سالہ بیٹا محمد روحان بھٹہ کالونی کے قریب سے گزر رہا تھا کہ ظفر چوک کے رہائشی محمد اکرم نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر اپنے چار پالتو کتے اس پر چھوڑ دئیے ۔درخواست کے مطابق کتوں نے بچے کو زمین پر گرا کر بری طرح نوچا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر اہلِ محلہ موقع پر پہنچ گئے اور بڑی مشکل سے اسے کتوں سے چھڑوا کر جان بچائی۔تھانہ میانی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نمبر 225/26 زیر دفعہ 289 تعزیراتِ پاکستان درج کرکے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ مدعی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ملزم کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں