جنازہ میں آ نیوالی فیملی کا بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق

جنازہ میں آ نیوالی فیملی کا بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق

جنازہ میں آ نیوالی فیملی کا بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ریسکیو 1122کے عملہ نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کیا

بھلوال (نمائندہ دنیا)للیانی سے بھلوال نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والی ایک فیملی کا کمسن بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، جس سے گھر میں کہرام مچ گیا۔فیملی کے افراد قریبی عزیز کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے کہ اس دوران بچہ نہر کے کنارے کھیلتے ہوئے اچانک پاؤں پھسلنے سے گہرے پانی میں جا گرا۔قریبی افراد نے فوری طور پر بچے کی تلاش شروع کی اور کچھ دیر بعد اس کی لاش نہر سے نکال کر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور بچے کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کیا۔بعد ازاں شناخت ہونے پر لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ اہلِ خانہ نے بتایا کہ بچہ کھیلتے ہوئے نہر کے قریب گیا اور پاؤں پھسلنے سے پانی میں جا گرا۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت مدد نہ ملنے کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا۔لواحقین نے مزید کہا کہ وہ اس واقعے پر کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے اور اسے ایک حادثہ قرار دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں