بھیرہ :نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں‘ یونین کونسلوں کی تقسیم جاری

بھیرہ :نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں‘ یونین کونسلوں کی تقسیم جاری

بھیرہ :نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں‘ یونین کونسلوں کی تقسیم جاری میونسپل کمیٹی بھیرہ4 جبکہ میونسپل کمیٹی میانی کو 2 یونین کونسلوں میں تقسیم

بھیرہ (نامہ نگار)پنجاب میں بلدیاتی نظام کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا عمل جاری ہے ، جس کے تحت میونسپل کمیٹی بھیرہ کو 4 جبکہ میونسپل کمیٹی میانی کو 2 یونین کونسلوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے ۔ نئی حلقہ بندی کے بعد تحصیل کونسل بھیرہ مجموعی طور پر 18یونین کونسلوں پر مشتمل ہوگی۔میونسپل کمیٹی بھیرہ کی حدود میں فتح گڑھ، شیخ پور کہنہ، زین پور اور علی پور سیداں شامل کیے گئے ہیں، جبکہ میونسپل کمیٹی میانی کی حدود میں پنڈ رحیم شاہ اور گھوگھیاٹ کو شامل کیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جون مقرر کی گئی ہے ، جبکہ موصول ہونیوالے اعتراضات پر فیصلے 22 جولائی تک کیے جائینگے ۔ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست کو جاری کی جائیگی۔نئی تقسیم کے تحت میونسپل کمیٹی بھیرہ کی آبادی 73ہزار 965نفوس جبکہ میونسپل کمیٹی میانی کی آبادی 30 ہزار 711 نفوس پر مشتمل ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں