طالب علم سے 2کلاس فیلوز کی اجتماعی زیادتی ویڈیو وائرل

طالب علم سے 2کلاس فیلوز کی اجتماعی زیادتی ویڈیو وائرل

طالب علم سے 2کلاس فیلوز کی اجتماعی زیادتی ویڈیو وائرل محمد فرحان ذوالفقار اور فرحان اکرم آریان کو ساتھ لے گئے اور زیادتی کی

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی میں 14سالہ طالب علم سے دو کلاس فیلوز کی اجتماعی زیادتی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر اجتماعی زیادتی کرنے والے دونوں کلاس فیلوز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔محلہ سلطان ٹاؤن سلانوالی کے رہائشی محمد نواز ولد شیر محمد قوم ترکھان نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میرا 14 سالہ بیٹا محمد آریان جس سکول میں پڑھتا ہے اسی سکول کے دو طالبعلم اور میرے بیٹے کے کلاس فیلوز محمد فرحان ذوالفقار اور فرحان اکرم میرے گھر آئے اور میرے بیٹے آریان کو کہا کہ قریبی چک نمبر 130 شمالی سے کتاب لانی ہے آؤ ہمارے ساتھ چلو اور میرا بیٹا ان کے ہمراہ چلا گیا اور یہ بیٹے آریان کو سلانوالی فاروقہ روڈ پر کینال ویو ٹاؤن لے گئے جہاں دونوں کلاس فیلوز نے میرے بیٹے آریان کو باری باری اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو واقعہ کے متعلق بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے اور پھر انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کر دی 14 سالہ بچے آریان کے والد کی درخواست پر پولیس نے دونوں کلاس فیلوز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں