گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث مریضوں کو مشکلات

گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث مریضوں کو مشکلات

گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث مریضوں کو مشکلات دل کے مریضوں کے لیے خطرناک، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ دل کے مریضوں کے لیے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے ۔خاتم النبیین ہارٹ سنٹر کے جنرل سیکرٹری مدبر احمد خان نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے دوران دل کے مریضوں کو خاص طور پر احتیاط کی ضرورت ہے ، کیونکہ اس موسم میں بلڈ پریشر میں کمی بیشی اور ہارٹ اٹیک کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دل کے مریض زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں، غیر ضروری جسمانی سرگرمیوں سے گریز کریں اور باقاعدگی سے ماہر ڈاکٹر سے معائنہ کرواتے رہیں۔مدبر احمد خان کے مطابق گرمی میں نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے شکنجبین کا استعمال بھی مفید ہے ، جبکہ سادہ پانی کی زیادہ مقدار جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچا کر مختلف پیچیدگیوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں