سٹیزن پورٹل شکایات پر عملدرآمد، مانیٹرنگ سیل متحرک
سٹیزن پورٹل شکایات پر عملدرآمد، مانیٹرنگ سیل متحرکعوامی شکایات کے بروقت ازالے کی صورتحال بہتر بنانے پر زور، رپورٹ طلب
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سپیشل مانیٹرنگ سیل نے سرگودھا ریجن میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کے بروقت ازالے کی صورتحال بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے ضلعی سربراہان سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں، محکمہ پولیس، ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف محکموں کے حوالے سے موصول شکایات پر عملدرآمد میں تاخیر کی نشاندہی کی گئی ہے ، اور متعدد درخواستوں کو مبینہ طور پر معمول کی کارروائی سمجھ کر نظرانداز کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔حکام بالا نے مقررہ وقت میں شکایات کے ازالے میں سستی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی سطح پر قائم سپیشل مانیٹرنگ سیل کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔اس کے بعد متعلقہ محکموں سے زیر التواء درخواستوں اور ان پر ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں تاکہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے اور عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے ۔