جعلی ڈینٹل سرجن کیخلاف کارروائی، غلط دانت نکالنے پر مقدمہ
جعلی ڈینٹل سرجن کیخلاف کارروائی، غلط دانت نکالنے پر مقدمہ مبینہ ڈینٹل سرجن آصف نے غلط دانت نکالا ، پولیس نے کارروائی شروع کر دی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)اتائیت اور مبینہ غفلت کے ایک واقعہ میں ایک جعلی ڈینٹل سرجن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔معظم آباد کے رہائشی محمد عظیم منہ میں درد کی شکایت کے باعث محلہ تارڑاں والا میں ایک مبینہ ڈینٹل سرجن آصف کے پاس علاج کے لیے گئے ۔ جہاں ملزم نے مبینہ طور پر رقم وصول کرنے کے بعد ان کا ایک اوپری داڑھ (عقل داڑھ) نکال دیا، جو بعد میں درست دانت بتایا گیا۔واقعے کے بعد مریض کے منہ سے شدید خون بہنا شروع ہو گیا اور درد میں اضافہ ہو گیا۔ صورتحال بگڑنے پر ملزم نے مریض کو کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔بعد ازاں معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص خود کو ڈینٹل سرجن ظاہر کر کے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر علاج کر رہا تھا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔