مذہب عیسائیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کر لیا

 مذہب عیسائیت سے تائب  ہو کر اسلام قبول کر لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھوں ایک اور نوجوان نے مذہب عیسائیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کر لیا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل مدرسہ مدینہ غوثیہ جامع مسجد حامد علی شاہ میں امیر اہلسنت قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے کینال کالونی کے رہائشی عرفان یونس کو کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور نو مسلم کا نیا اسلامی نام محمد عرفان رکھا، بعد ازاں گواہان احمد نواز، محمد عبید اﷲ اور عمران کی موجودگی میں ایمان کی استقامت کیلئے دعا کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں