پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کی ریکوری اور محکمانہ اہداف کا جائزہ

 پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کی  ریکوری اور محکمانہ اہداف کا جائزہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم نے جڑانوالہ میں پنجاب لائیوسٹاک کارڈ (PLC) ٹرانچ I، II اور III کی ریکوری اور دیگر محکمانہ اہداف کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں افسران کو ریکوری کے عمل میں مزید تیزی لانے ، مویشی پال حضرات سے مؤثر رابطہ برقرار رکھنے اور مقررہ اہداف کے بروقت حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈاکٹر روبینہ انجم نے کہا کہ تمام افسران ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دیتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔بعد ازاں انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال جڑانوالہ کا دورہ کیا اور او پی ڈی، جاری ویکسینیشن مہم، ویٹرنری خدمات، صفائی ستھرائی، انفراسٹرکچر اور ریکارڈ مینجمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈاکٹر روبینہ انجم نے معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی، مویشیوں کی بیماریوں کی مؤثر نگرانی، عوامی خدمت کے معیار میں بہتری اور مویشی پال حضرات کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ محکمانہ خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لا کر مویشی پال افراد کا اعتماد مضبوط بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں