ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی کا جنرل ہسپتال میانوالی کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار )ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی کا جنرل ہسپتال میانوالی کا دورہ، مریضوں کی عیادت اور ڈاکٹرز سے ملاقات۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی مہر محمد ریاض نے جنرل ہسپتال میانوالی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ایس پی انویسٹی گیشن نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کے دوران ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ریاستی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔