ایک شخص بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی فیسکو سب ڈویژن شاہ جیونہ کی اینٹی تھیفٹ ٹیم کا قصبہ شاہ نکڈر کے مقام پر چھاپہ نامی گرامی شخص کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن فیصل عمران کی درخواست پر بجلی چور ریاض عزیز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیسکو سب ڈویژن شاہ جیونہ کی اینٹی تھیفٹ ٹیم اراکین تنویر عباس عرفان حیات اسحاق احمد سلطانی اور جنید اشرف نے مخبر کی اطلاع پر قصبہ شاہ نکڈر تحصیل سلانوالی کے مقام پر چھاپہ مار کر ایک نامی گرامی شخصیت ریاض عزیز ولد عبدالعزیز ارائیں کو مین ٹرانسمیشن لائن میں شنٹ لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور بعد ازاں تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے ایس ڈی او فیسکو شاہ جیونہ سب ڈویژن فیصل عمران کی درخواست پر بجلی چوری کے مرتکب شخص ریاض عزیز کی خلاف مقدمہ درج کر لیا۔