منافع کا لالچ دے کرسرمایہ کاری کے 12لاکھ ہڑپ کر لئے
منافع کا لالچ دے کرسرمایہ کاری کے 12لاکھ ہڑپ کر لئے رقم نہ دی الٹا اصل بھی ہڑپ کر لی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تین افراد نے شہری کو منافع کا لالچ دے کر کاروبار میں لگائے گئے سرمایہ کاری کے 12لاکھ روپے ہڑپ کر لئے ،عزیز کالونی کے عمران علی نے پولیس کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اصغر، ارسلان اور زیب نامی اشخاص نے اعتماد کا رشتہ قائم کر کے ایک کاروبار میں 12لاکھ روپے انویسٹ کروائے اور منافع کا لالچ دے کر دھوکہ دہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ تو منافع دیا اور الٹا اصل رقم بھی ہڑپ کر لی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔