محرم :ایس ایچ اوتھانہ کالاباغ کی انجمن تاجران کالاباغ کے عہدیداران سے ملاقات
کالاباغ (نمائندہ دنیا )محرم الحرام کے سلسلہ میں ایس ایچ اوتھانہ کالاباغ کی طرف سے انجمن تاجران کالاباغ کے عہدیداران سے ملاقات۔
عقیدت و احترام کے مہینے میں امن اور بھائی چارے کا بہترین مظاہرہ کیا جائے گا تاجران نمائندگان نے محرم الحرام کے ایام میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی سکیورٹی کے حوالے سے مختلف پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی رات کے جلوسوں میں انتظامیہ کی طرف سے لائٹس کے انتظامات کے ساتھ ساتھ تمام دوکاندار اپنی دوکان کی باہر کی لائٹس آن رکھیں گے ۔انجمن تاجران کالاباغ کے صدر قاضی جاوید احمد جنرل سکریٹری حنیف خان خٹک اور باقی کابینہ نے ایس ایچ او کالاباغ کا شکریہ ادا کیا۔