پوسٹ مین کی ٹرانسفر کے بعد ڈلیوری کا نظام درہم برہم

پوسٹ مین کی ٹرانسفر کے بعد  ڈلیوری کا نظام درہم برہم

میانوالی (نامہ نگار)پوسٹ آفس چشمہ میں ایک پوسٹ مین کی ٹرانسفر کے بعد ڈلیوری کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے اہل علاقہ کے مطالبہ کے باوجود ابھی تک سابقہ پوسٹ مین کو یہاں دوبارہ تعینات نہیں کیا جاسکا ہے۔

ڈاک بروقت تقسیم نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے تمام اہل علاقہ اور چشمہ اٹامک انرجی ملازمین بھی بہت پریشان ہیں یہاں پر ڈاک کا کی آمد بہت زیادہ ہے گرد و نواح کے اضلاع سے کافی ڈاک یہاں پہنچ رہی ہے جن میں رجسٹری ، منی آرڈرز ، کال لیٹرز اور ملازمین اورخپراجیکٹس کی ڈاک وغیرہ شامل ہے پوسٹ مین کی ٹرانسفر اورصرف ایک ہی ڈاکئے کی وجہ سے ڈلیوری کا نظام بہت سست ہو چکا ہے ۔ اہل علاقہ کا پوسٹ ماسٹر جنرل ناردرن پنجاب سے مطالبہ ہے کہ چشمہ میں سٹاف کی کمی کو فوری پورا کیا جائے۔ اور یہاں سے واپس کیئے گئے پوسٹ مین کو فوری طور پر یہیں پوسٹ آفس چشمہ میں پوسٹ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں