کلورکوٹ کا بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ مکمل ،شہر کا نقشہ تبدیل ہو گیا
کلورکوٹ کا بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ مکمل ،شہر کا نقشہ تبدیل ہو گیا لاری اڈہ سے لیکر ہائی سکول تک روڈ کیساتھ ٹف ٹائلز لگا کر بینچ لگا دیئے گئے
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )وزیر اعلی پنجاب کی 25کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ سے کلورکوٹ کا بیوٹیفیکشن پراجیکٹ مکمل ہونے کے قریب کلورکوٹ شہر کا نقشہ ہی تبدیل ہو گیا ہے کلورکوٹ لاہور اسلام اباد جیسا نظر انے لگ گیا۔کچھ ماہ جاری ہونے والی 25کروڑ روپے کی گرانٹ سے کام شروع کیا گیا ۔چیف افسر ایم سی کلورکوٹ سہیل انو رخان نیازی کی نگرانی میں شروع ہونے والے ترقیاتی کام میں کلورکوٹ کے لاری اڈہ سے لیکر مین ریلوے پھاٹک تک روڈ کے دونوں اطراف ٹف ٹائلز لگائی گئیں لائٹنگ کیساتھ روڈ کے مشرقی جانب گراسی پلاٹ بنائے گئے اور لاری اڈہ کی دکانوں کا ایک جیسا کلر کیا گیا اور لاری اڈہ کے دونوں گیٹوں کو بنایا گیا اور لاری اڈہ سے لیکر ہائی سکول تک روڈ کیساتھ خوبصورت ٹف ٹائلز لگا کر بینچ لگائے گئے اور دسٹ بن اور لاری اڈہ سے لیکر مین پھاٹک تک روڈ کے سنٹر مین ہیوی مرکری لائٹص کیساتھ بام کے پودے لگائے گئے ہیں جبکہ جمیل پارک کیساتھ خوبصورت لائیٹیں اور پارک کو خوبصورت بنایا گیا ہے اب اس پراجیکٹ کا کام تیزی سے مکمل ہونے جا رہا ہے اور کام ریلوے پھاٹک تک پہنچ گیا ہے رات کیوقت مرکری قمقموں بڑی بڑی لائٹس سے کلورکوٹ شہر لاہور اسلام اباد جیسے بڑے شہروں کی طرح نظر اتا ہے دور دراز سے لوگ کلورکوٹ کی خوبصورتی کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں۔