ٹریکٹر نے بس اسٹاپ پر کھڑے باپ بیٹی کو کچل دیا

 ٹریکٹر نے بس اسٹاپ پر کھڑے باپ بیٹی کو کچل دیا

ٹریکٹر نے بس اسٹاپ پر کھڑے باپ بیٹی کو کچل دیا لڑکی جاں بحق ،باپ شدیدزخمی ، ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرا ر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر 121شمالی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر نے بس اسٹاپ کر کھڑے باپ بیٹی کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں 11سالہ عائشہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان کی بازی ہار گئی جبکہ متوفیہ کا باپ جس کی شناخت ظفر اقبال کے نام سے ہوئی شدید زخمی ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ ظفر اقبال بیٹی کے ہمراہ بھائیوں سعید اور ذوالفقار کا انتظار کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آ گیا، ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرا رہو گیا جبکہ متوفیہ کی میت ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں