ڈاکوؤں نے ڈرائیور کو تشددکا نشانہ بنا کر گاڑی و نقدی چھین لی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 81جنوبی کے قریب پانچ نامعلوم ڈاکوؤں نے مزدا گاڑی کو اسلحہ کے زور پر روک کر ڈرائیور اسد رضا اور کنڈیکٹر محمد اسلم کو یرغمال بنا لیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گاڑی و نقدی چھین کر لے گئے ،
استقلال آباد کالونی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے گن پوائنٹ پر غلام عباس سے نقدی وموبائل چھین لیا،کوڑے کوٹ کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے فرسٹ ائیر کے طالب علم تبسم رحمان سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیا،جبکہ ماڈل کالونی کے محمد شفیق،موضع لک کے محمد مختار،محلہ اقبال پارک کے محمد علی کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر ،نواحی اشرف کالونی کے محمد کاشف رفیق کے گارمنٹس شاپ سے 27لاکھ روپے کی نقدی لے گئے۔،107جنوبی کے محمد خالد امیر کے کریانہ سٹور سے بھاری مالیت کی چینی، گھی، دالیں و دیگر اشیائے خورونوش،130جنوبی کے محمد کامران کی دوکان سے آٹھ لاکھ روپے مالیت کے سپیئر پارٹس،7شمالی سے خرم شہزاد،66شمالی سے محمد ادریس،101شمالی سے عرفان بھٹی کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں علاوہ ازیں کوٹ احمد خان کے رہائشی بیوپاری غلام رسول کو نامعلوم چور نے سات لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔