2موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے‘5زخمی

2موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے‘5زخمی

2موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے‘5زخمی چار زخمیوں تشویشناک حالت میں الائیڈسپتال فیصل آباد منتقل ، دو کی حالت نازک

خوشاب(نمائندہ دُنیا)تھل کے علاقہ نورپور جھرکل روڈپردوموٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے ، حادثے میں دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار دو حقیقی بھائیوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدای ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے مضروبین اعجاز حسین، حافظ انوار حسین پسران مظہرعباس چوہان، محمد ارشاد ولد محمد ستار، محمد سعید ولد محمد طارق، رئیس ولدشریف جاڑاسکنائے موضع جھرکل کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعدتحصیل ہیڈ کوا ٹر ہسپتال نور منتقل کیا جہاں سے چار زخمیوں تشویشناک حالت میں الائیڈسپتال فیصل آباد منتقل کردیاگیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں