پھلروان کا حق بحال کروائینگے‘ وزیر مملکت مختار بھرتھ

پھلروان کا حق بحال کروائینگے‘ وزیر مملکت مختار بھرتھ

پھلروان کا حق بحال کروائینگے‘ وزیر مملکت مختار بھرتھ اہلیان پھلروان مشترکہ پرپوزل تیار کریں کس آبادی کو ساتھ ملا کر آبادی پوری ہوسکتی

پھلروان (نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پھلروان کا جائز حق بحال کروائیں گے ، نوجوان تجاویز تیار کریں میونسپل کمیٹی کے لئے 25000 کی آبادی ہونا ضروری ہے اہلیان پھلروان مشترکہ پرپوزل تیار کریں کس آبادی کو ساتھ ملا کر آبادی پوری ہوسکتی ہے 4 چک، سالم 6چک، 8چک، جو اہلیان پھلروان حکم کریں میں انکے ساتھ ہوں،مختار احمد بھرتھ نے پھلروان کا مصروف دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی صحافیوں اور نوجوانوں کے وفد سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات کا بنیادی ایجنڈا پھلروان سے میونسپل کمیٹی کا درجہ چھین کر اسے دوبارہ یونین کونسل بنانے کا سنگین مسئلہ تھا۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر شہر کا حق بحال کروانے کے لیے آئندہ کے مضبوط لائحہ عمل کا اعلان کیا۔ میڈیا اور نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ 4 چک شامل کر کے اسے میونسپل کمیٹی کا جائز درجہ دلایا گیا تھا، لیکن بدقسمتی سے پھلروان شہر کے ہی کچھ عناصر نے اس کی مخالفت کر کے شہر کو اس کے بڑے ترقیاتی حق سے محروم کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں