موچھ:منشیات فروش گرفتار 2400 گرام چرس اور پسٹل برآمد
موچھ (نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن \"منشیات سے پاک پنجاب\" کے تحت ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر تھانہ موچھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ موچھ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر دورانِ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے عبد الکریم ولد غلام عباس، سکنہ دلیوالی، کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 2400 گرام چرس اور 30 بور پستول برآمد کر لیا گیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ موچھ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔