بھیرہ: صفائی انتظامات پر ستھرا پنجاب ٹیم کے منیجر کو تعریفی سرٹیفکیٹ

بھیرہ: صفائی انتظامات پر ستھرا  پنجاب ٹیم کے منیجر کو تعریفی سرٹیفکیٹ

بھیرہ (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے \"ستھرا پنجاب\" وژن کے تحت عشرئہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر مثالی صفائی و ستھرائی کے انتظامات کرنے پر ستھرا پنجاب کی شیخ اقبال اختر اینڈ کمپنی کے منیجر مانیٹرنگ میاں متین یاسین کو اسسٹنٹ کمشنربھیرہ کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

تعریفی سرٹیفکیٹ تحصیل بھر میں صفائی و ستھرائی کے مؤثر انتظامات، جلوسوں کے روٹس کی بروقت اور مکمل صفائی، اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے اعتراف میں دیا گیا۔اس موقع پر کمپنی کے ڈائریکٹر شیخ سلمان اقبال نے کہا کہ یہ اعزاز ستھرا پنجاب تحصیل بھیرہ کی پوری ٹیم کی محنت، لگن، ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے اسی جذبے کے ساتھ خدمات انجام دی جاتی رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں