عوام ،تحریک انصاف میں فاصلے پیدا نہیں کیے جا سکتے :ملک حسن

عوام ،تحریک انصاف میں فاصلے  پیدا نہیں کیے جا سکتے :ملک حسن

خوشاب (نمائندہ دنیا )پنجاب اسمبلی کے رکن ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ جمہوری روایات اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فارم 47 کی بنیاد پر اقتدار میں آنے والے عوام کے حقیقی خیرخواہ نہیں ہو سکتے ، اس لیے ان سے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلانے کے بجائے ذاتی مفادات کے حصول میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان طبقے کے ساتھ ہونیوالی ناانصافی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران اتحاد کا مقصد عوامی فلاح نہیں بلکہ اقتدار کا حصول تھا۔ملک حسن اسلم اعوان نے الزام عائد کیا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی بدترین دھاندلی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ چرایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران چاہے جتنی کوشش کر لیں، عوام اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان فاصلے پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ ان کے بقول پاکستان تحریک انصاف عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایوانوں کے اندر اور باہر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں