بھکر: ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیو کلورکوٹ ہسپتال کا دورہ

بھکر: ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیو  کلورکوٹ ہسپتال کا دورہ

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلورکوٹ کا دورہ کرکے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ فیض فرید بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کے رویے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی مریض یا تیماردار کو علاج یا دیگر طبی سہولیات کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو وہ فوری آگاہ کرے تاکہ اس کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے ادویات کے اسٹاک، صفائی ستھرائی، وارڈز کی مجموعی صورتحال اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی مسلسل دستیابی اور صفائی کے بہترین انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں