سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنائی جائے ، اے ڈی سی ریونیو
میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کھوکھر کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولیوں اور کھیوٹ میوٹیشن کے امور سے متعلق جائزہ اجلاس اے ڈی سی آر آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں لینڈ ریکارڈ اور اراضی ریکارڈ سینٹر کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سرکاری واجبات کی وصولیوں کی پیش رفت اور کھیوٹ میوٹیشن کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کھوکھر نے ہدایت کی کہ ریونیو ریکوری اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولیوں کو سو فیصد یقینی بنایا جائے تاکہ مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔