احمد آباد موٹر وے لنک روڈ کا منصوبہ نامکمل، عوام کو مشکلات

 احمد آباد موٹر وے لنک روڈ کا منصوبہ نامکمل، عوام کو مشکلات

احمد آباد موٹر وے لنک روڈ کا منصوبہ نامکمل، عوام کو مشکلاتمنصوبے پر خرچ ہونے والے قومی سرمائے کے ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا

خوشاب (نمائندہ دنیا) اضلاع خوشاب اور میانوالی کو براہ راست موٹر وے سے ملانے کے لیے 2015 میں شروع کیا گیا خوشاب۔احمد آباد لنک روڈ منصوبہ تاحال مکمل نہ ہو سکا، جس کے باعث منصوبے پر خرچ ہونے والے قومی سرمائے کے ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں خوشاب، جوہرآباد اور کدھی کے علاقوں کو مجوزہ احمد آباد انٹرچینج سے ملانے کے لیے اس شاہراہ کی تعمیر کا آغاز کیا گیا تھا۔ منصوبے کے تحت ضلع خوشاب کی حدود تک کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر بھی کر دی گئی تھی۔تاہم منصوبہ تکمیلی مرحلے میں داخل ہوا ہی تھا کہ 2018 کے عام انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے ترقیاتی فنڈز منجمد ہونے کے باعث کام رک گیا۔ بعد ازاں حکومت کی تبدیلی کے باوجود منصوبے پر دوبارہ کام شروع نہیں کیا جا سکا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ احمد آباد موٹر وے لنک روڈ کی تکمیل سے ضلع خوشاب اور ضلعی ہیڈکوارٹر جوہرآباد کا موٹر وے تک سفر نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔ جبکہ اس شاہراہ سے خوشاب کے علاوہ بھکر اور میانوالی کے ہزاروں مسافر بھی مستفید ہوں گے ۔شہریوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم عوامی منصوبے پر فوری طور پر دوبارہ کام شروع کر کے اسے جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں اور پہلے سے خرچ ہونے والا قومی سرمایہ بھی ضائع ہونے سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں